ہفتہ 20 جون 2026 - 14:28
لاہور میں عالمی اجتماع یومِ علی اصغر (ع) کا انعقاد، ہزاروں ننھے عزاداروں کی شرکت

حوزہ / اجتماع میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے شیر خوار فرزند حضرت علی اصغر علیہ السلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور واقعۂ کربلا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محرم الحرام 1448ھ کے پہلے جمعہ، 19 جون 2026ء کو لاہور کے علاقے شاہ جمال میں واقع قومی مرکز خواجگان میں عالمی اجتماع "یومِ علی اصغر علیہ السلام" عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا۔ جس میں ہزاروں ننھے عزاداروں نے شرکت کی۔

لاہور میں عالمی اجتماع یومِ علی اصغر (ع) کا انعقاد، ہزاروں ننھے عزاداروں کی شرکت

اجتماع میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے شیر خوار فرزند حضرت علی اصغر علیہ السلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور واقعۂ کربلا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔

مقررین نے اپنے خطابات میں حضرت علی اصغر علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کو ظلم و جبر کے خلاف مقاومت اور حق و صداقت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا: کربلا کا پیغام آج بھی انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

لاہور میں عالمی اجتماع یومِ علی اصغر (ع) کا انعقاد، ہزاروں ننھے عزاداروں کی شرکت

اس موقع پر بچوں کے خصوصی اجتماعات، نوحہ خوانی، مرثیہ خوانی اور دعائیہ پروگراموں کا بھی انعقاد کیا گیا۔

شرکاء نے حضرت علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدائے کربلا کے مشن سے تجدیدِ عہد کیا۔

یاد رہے کہ یومِ علی اصغر علیہ السلام ہر سال محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو دنیا کے مختلف ممالک میں منایا جاتا ہے، جہاں لاکھوں افراد حضرت علی اصغر علیہ السلام کی مظلومیت کو اجاگر کرتے ہوئے پیغامِ کربلا کو عام کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

لاہور میں عالمی اجتماع یومِ علی اصغر (ع) کا انعقاد، ہزاروں ننھے عزاداروں کی شرکت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha